چاند نظر آگیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

   

حیدرآباد ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ صفر المظفر 1442ھ زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام بمقام حسینی بلڈنگ ، معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں مطلع ابرآلود تھا ۔ چاند نظر نہیں آیا ۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف ، بنگلور ، چنائی ، دہلی ، بہار ( پٹنہ ) ناندیڑ اور ممبئی سے مطلع ابرآلود ہونے اور چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ملیں البتہ ہوڑہ ( بنگال) کریم گنج ( آسام ) جوناگڑھ ( گجرات ) جئے پور اور پوکران (راجستھان ) کے علاوہ سلور ( کرناٹک ) میں عام رویت ہوئی ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء عکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 19 ستمبر 2020ء بروز ہفتہ یکم صفر المظفر 1442ھ ہوگی ۔ اس اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری ، مولانا سید حامد محمد افتخار پاشاہ قادری اور جناب قاضی سید نورالدین فاروق عارفی نے شرکت کی ۔

چاند نظر آگیا
شیعہ علماء کا بیان
٭٭ سید علی اصغر جعفری صاحب کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے یہ اعلان کیا ہے کہ چاند نظر آگیا ۔ لھذا 19 ستمبر 2020 ء کو یکم صفر 1442ھ ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء کرام نے کی ہے ۔ مولانا سید حسن زیدی ، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا رضا عباس خان ، مولانا سید جواد عابدی ، مولانا سید محب عابد اور مولانا سید محمود علی ۔