چاند نظر آگیا ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا اعلان

   

حیدرآباد : /5 ڈسمبر (راست) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ جمادی الاولی 1443 ھ زیرنگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام خانقاہ کامل مرکزی آستانہ شطاریہ دبیر پور ہ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں چاند نظر نہیں آیا ۔ البتہ ظہیرآباد ، ورنگل ، ممبئی ، پھلواری شریف پٹنہ ، بنگلور کے مضافات سے اطلاعات ملی کے وہاں پر چاند نظر آیا ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ /6 ڈسمبر 2021 ء بروز پیر یکم جمادی الاولی 1443 ھ ہوگی ۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، حضرت مولانا مفتی خلیل احمد ، حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ،حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ،حضرت مولانا سید اولیا حسینی مرتضی پاشاہ قادری ، حضرت مولانا سید شیخن احمد شطاری کامل پاشاہ ، حضرت مفتی سید صغیر احمد ، حضرت مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی قادری علی پاشاہ ، مولانا مشہود احمد اور جناب قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔

شیعہ علما کا بیان
سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ علما و ذاکرین نے اعلان کیا کہ چاند نظر آگیا ہے لہذا دوشنبہ 6 ڈسمبر کو یکم جمادی الاول ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء نے کی ہے ۔ مولانا سید نبی حسن زیدی ‘ مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدرآقا ‘ مولانا رضا عباس خاں ‘ مولانا محب عابد ‘ مولانا سید جواد عابدی و مولانا محمد علی ۔