چاند نظر نہیں آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

   

حیدرآباد ۔ 29 ؍ستمبر ( پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ صفر المظفر 1441 ھ زیر نگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں بارش تھی چاند نظر نہیں آیا ۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف ‘ محبوب نگر ‘ کھم ‘ ناندیڑ‘ دہلی ‘ لکھنو‘ جھارکھنڈ‘خانقاہِ مجیبیہ پھلواری شریف ‘ امارت شرعیہ پٹنہ ‘ کڑپہ‘ ادونی‘ بنگلور ‘ مدراس ‘ ورنگل ‘ کولکتہ اور احمد آباد میں کہیں بارش کہیں مطلع ابر آلودنہ ہونے اور چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ملیں ۔ لہذاتحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 30 ؍ ستمبر 2019ء بروز پیر 30 محرم الحرام 1441ھ ہوگی ۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد مقبول باد شاہ قادری شطاری‘ حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین ‘ حضرت مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی ‘ حضرت مولانا سید حسن ابرہیم حسینی سجادہ پاشاہ قادری ‘ حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ‘ حضرت مولانا سید حامد محمد افتخار پاشاہ قادری ‘ حضرت مولانا سید اولیاء حسینی مرتضی پاشاہ قادری اور جناب قاضی نور اللہ قادری عارفی نے شرکت کی ۔

شیعہ علماء کا بیان
حیدرآباد ۔ 29 ۔ ستمبر (پریس نوٹ) سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ حیدرآباد میں چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی کہیں سے رویت کی تصدیق ہوسکی ۔ لہذا 30 ستمبر دوشنبہ کو 30 محرم الحرام ہوگی اور یکم اکتوبر سہ شنبہ کو ی کم صفر المظفر ہوگی ۔ مولانا سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا رصا عباس خاں، مولانا سید ظفر یاب حیدر، مولانا سید جلال حیدر، مولانا عسکری علی خاں اور مولانا سید جواد عابدی نے تصدیق کی ہے۔