چاند نظر نہیں آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جنوری (پریس نوٹ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدرمجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہِ جمادی الآخر 1441 زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں چاند نظر نہیں آیا ۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف سے مطلع ابر آلود ہونے اور چاند نظر نہیں آنے کی اطلاع ملی ۔ ورنگل ، بنگلور ، احمد آباد ، سورت، دہلی ، ممبئی ، کلکتہ ، خانقاہِ مجیبیہ (پٹنہ ، بہار) اور چینائی سے مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ملیں ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 26 جنوری 2020 ء بروز اتوار 30 جمادی الاولیٰ 1441 ہوگی ۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری ، حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ اور جناب قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔

٭ سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ چاند نظر نہیں آیا۔ حیدرآباد میں اور نہ ہی کہیں ار سے رویت ثابت ہوسکی۔ لہذا 26 جنوری 2020 ء کو 30 جمادی الاول 1441 ھ ہوگی اور دوشنبہ 27 جنوری 2020 ء کو یکم جمادی الثانی 1441 ھ ہوگی۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء کرام نے کی ہے۔ مولانا سید نبی حسن زیدی، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا رضا عباس خان، مولانا سید ظفر یاب حیدر، مولانا سید جلال حیدر، مولانا عسکری علی خان اور مولانا سید جواد عابدی۔