چاند نظر نہیں آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

   


حیدرآباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہِ رجب المرجب1442 ھ زیر نگرانی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔ شہر میں چاند نظر نہیں آیا۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف ، اورنگ آباد، نظام آباد، ناندیڑ، پونا، بنگلور، چکمور، ادھونی، دہلی ، رام پور، خانقاہِ مجیبیہ پٹنہ، سورت گجرات اور چینائی سے مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ملیں۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 13 فبروری 2021 بروز ہفتہ 30 جمادی الاخریٰ1442ھ ہوگی۔ اس اجلاس میں حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، حضرت مولانا مفتی خلیل احمد، حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری، حضرت مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ اور جناب قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں مولانا سید آل مصطفی قادری الموسوی علی پاشاہ، مولانا سید قطب الدین حسینی صابری، مولانا سید شیخن احمد قادری الشطاری کامل بادشاہ اور مولانا سید مشہود احمد کو صدر مجلس علماء دکن میں بحیثیت اراکین شریک کیا گیا۔ نیز مولانا صغیر احمد نقشبندی کو بھی لیا گیا۔
چاند نظر نہیں آیا
٭ سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کُل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ چاند نظر نہیں آیا اورکہیں سے رویت کی اطلاع بھی نہیں مل پائی۔ لہذا 13 فروری 2021 ہفتہ کو 30 جمادی الثانی ہوگی اور 14 فروری 2021 اتوار کو یکم رجب المرجب 1442 ھ ہوگی۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء کرام نے کی ہے: مولانا سید نبی حسن زیدی، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا، مولانا رضا عباس خاں ، مولانا جواد عابدی، مولانا سید محب عابد اور مولانا سید محمد علی۔