چاند نظر نہیں آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

   

حیدرآباد ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ذی قعدہ 1442ھ زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام منعقد ہوا ۔ شہر میں مطلع ابرآلود تھا چاند نظر نہیں آیا ، رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف سے اطلاع ملی کہ مطلع ابرآلود ہے چاند نظر نہیں آیا ۔ اس کے علاوہ چینائی ، کڑپہ ، سورت ، گجرات ، دہلی ، فرہنگی محل لکھنو اورنگ آباد ، شولاپور ، ممبئی ، پونہ ، بپال گھر ، ناندیڑ مہاراشٹرا ، بیجاپور ، پٹنہ سے بھی اطلاعات ملیں کہ مطلع ابرآلود ہے جبکہ اجمیر شریف ، برہان پور میں مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر نہیں آیا ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلاک کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 12 جون 2021 بروز ہفتہ 30 شوال المکرم 1442ھ ہوگی ۔ اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری ، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ ، مولانا سید محمود پاشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید صغیر احمد ، مولانا سید آل مصطفی قادری الموسوی علی پاشاہ ، مولانا سید شخین احمد شطاری کامل پاشاہ ، مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی قادری ، مولانا مشہود احمد اور جناب قاضی سید نوراللہ فاروقی عارفی نے شرکت کی

شیعہ علما کا بیان
سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا کہ شہر میں چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی کہیں سے رویت ثابت ہوپائی ۔ لہذا 12 جون 2021ھ کو 30 شوال المکرم 1442ہوگی اور 13 جون 2021 یکشنبہ کو یکم ذیقعدہ 1442ھ ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء نے کی ۔ مولانا سید نبی حسن زیدی ، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا رضا عباس خان ، مولانا سید جواد عابدی ، مولانا سید محبِ عابد اور مولانا سید محمد علی ۔