چلی میں زلزلے کے جھٹکے

   

سینٹیاگو ، 7مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی امریکی ملک چلی میں بدھ کے روز درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز 19.368 ڈگری عرض بلد اور 70.5322 ڈگری مغرب طول بلد میں زمین کی سطح سے 64.51 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے فی الحال کسی جانی و مالی نقصانات کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی سونامی کی کوئی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔