چندرائن گٹہ میں قتل کی واردات

   

حیدرآباد/17 نومبر، ( سیاست نیوز) پرانے شہر چندرائن گٹہ میں قتل کی ایک سنسنی خیز واردات پیش آئی جس میں ایک شخص کا دن دھاڑے قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ محمد شاکر جو آٹو ڈرائیور تھا اور علاقہ تالاب کٹہ کا ساکن تھا وہ آج دوپہر ڈی ایل آر ایل کنچن باغ علاقہ سے ٹاٹا ایس گاڑی میں گذر رہا تھا کہ دو نامعلوم خاطیوں نے گاڑی کو روک کر آنکھوں میں مرچ پاؤڈر چھڑکنے کے بعد اس کا گلا کاٹ دیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور پولیس کی ٹیم نے وہاں پہنچنے کے بعد نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔ پولیس چندرائن گٹہ نے اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ب