چندرائن گٹہ میں نوجوان کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد۔/3 مئی، ( سیاست نیوز) چندرائن گٹہ کے علاقہ میں ایک نوجوان کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا کہ 19 سالہ شیخ حسین جو بنڈلہ گوڑہ کے علاقہ کے ساکن شیخ محمود کا بیٹا تھا یہ نوجوان پیشہ سے پلمبر بتایا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شیخ حسین اندرا نگر کے علاقہ میں اپنے بہنوئی یوسف کے ہمراہ کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر گر کر شدید متاثر ہوگیا۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حسین فیٹس آنے کے سبب گر پڑا تھا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔