چندرا بابو نائیڈو سے پون کلیان کی ملاقات

   

حیدرآباد۔/6 ڈسمبر، ( سیاست نیوز ) جنا سینا کے سربراہ پون کلیان نے آج صدر تلگودیشم این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی۔ حیدرآباد میں چندرا بابو نائیڈو کی قیامگاہ پر یہ ملاقات ہوئی جس میں تلگو ریاستوں کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ تلگودیشم اور جنا سینا کے مشترکہ انتخابی منشور کے مسئلہ پر دونوں قائدین کی 4 نومبر کو ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔ آندھرا پردیش کے اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں دونوں پارٹیوں کے درمیان انتخابی مفاہمت رہے گی اور نشستوں کی تقسیم پر بات چیت کی گئی۔ اِسکل ڈیولپمنٹ اسکام میں چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری کے بعد دونوں قائدین کی یہ پہلی ملاقات ہے۔