چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میلادالنبیؐ کی مبارکباد پیش کی

   

حیدرآباد 4 ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے عید میلادالنبیؐ کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔ چیف منسٹر نے اپنے پیام میں مسلم بھائیوں اور بہنوں کو عید میلاد کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی ولادت باسعادت کا دن عید میلادالنبی ہے جو مسلمانوں کے لئے نہایت مقدس دن ہے۔ آپ ﷺ نے دنیا تک اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچایا اور انسانیت کو امن، محبت، قربانی اور خدمت کے راستہ پر چلنے کی تلقین کی۔ چیف منسٹر نے کہاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات انسانیت کے لئے ہمہ وقت قابل عمل اور مشعل راہ ہیں۔1