چیف منسٹر سے اظہار تشکر

   

مٹ پلی /7 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مٹ پلی ٹاون کے وارڈ 9 میں سابق نائب چیرمین مجلس بلدیہ کوآپشن ممبر مارگم گنگادھر کی زیر قیادت خواتین نے چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی کی فیلکسی کو جواڈی نرسنگ راؤ انچارج حلقہ اسمبلی کورٹلہ کانگریس آئی پارٹی کومی ریڈی کرمچند ایڈوکیٹ و قائد کانگریس آئی پارٹی کی فلیکسی کو دودھ سے نہلایا ۔ اس موقع پر مجلس بلدیہ مٹ پلی کے وارڈ نمبر 9 کی خواتین اس پروگرام میں صدر کانگریس آئی پارٹی مٹ پلی ٹاون جیٹی لنگم جنرل سکریٹری مناپلی راجندر پرساد ، کونسلر ایم مہادیو پی راجیش ، عبدالرزاق ایڈوکیٹ ، جناب سلمان، جناب عمران ، جناب شیخ محمد کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔
پی آر ٹی یو کا 11 فروری کو اجلاس
نظام آباد :7 ؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع پی آرٹی یو صدر کرپال سنگھ سونی نے صحافت کیلئے جاری کردہ اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ 11؍ فروری کے روز نیو امبیڈ کر بھون میں گال ریڈی ہرش وردھن ریڈی کا اجلاس منعقد کیا جارہا ہے لہذا اساتذہ سے بڑی تعداد میں شرکت کرنے کی خواہش کی ۔ ماڈل اسکول کے نمائندہ و تمام اساتذہ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اجلاس کی کامیابی کو یقینی بنانے کی خواہش کی ۔