چیف منسٹر کے سی آر کی گورنر سے ملاقات

,

   

حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے آج راج بھون پہونچ کر ریاستی گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن سے ملاقات کی ۔ یہ ملاقات ریاستی گورنر کے چچا و رکن پارلیمنٹ ایچ وسنت کمار کے انتقال پر گورنر سے اظہار تعزیت کیلئے کی گئی ۔ واضح رہے کہ گورنر کے رشتہ دار اور رکن پارلیمنٹ ایچ وسنت کمار کا کل کورونا کی وجہ سے انتقال ہوگیا تھا ۔ وہ دواخانہ میں زیر علاج تھے اور ٹاملناڈو کے حلقہ کنیا کماری سے لوک سبھا کیلئے منتخب ہوئے تھے ۔ راج بھون سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں بتایا گیا کہ چیف منسٹر نے گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے چچا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔