چین میں زلزلہ کے جھٹکے سے کوئلہ کی کان کے 9 مزدور ہلاک

   

بیجنگ ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کم) شمال مشرقی چین کے صوبہ جیلین میں واقع کوئلہ کی ایک کان میں زلزلہ کے جھٹکوں کی وجہ سے پیش آئے حادثہ میں 9 افراد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔ جس وقت زلزلے کے جھٹکے آئے اس وقت ورکرس کان کے ایک گوشہ میں کام کررہے تھے تاہم جھٹکوں کی وجہ سے کان دہل گئی اور ورکرس کان کے اندر پھنس گئے۔ زخمیوں کو مقامی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ فی الحال اس حادثہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔