ڈاکٹر عبدالکلام کو قوم کا خراج

   

نئی دہلی : صدرجمہوریہ رامناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیراعظم نریندر مودی نے آج میزائل مین سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے میں قوم کی قیادت کی۔ نائیڈو نے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ سادگی اور علم کے علامت تھے ۔ انہوں نے ہندوستان کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے اور خلائی صلاحیت کے فروغ میں بیش قیمت تعاون دیا۔