ڈاکٹر فیضان کو FNB انٹرنس میں آل انڈیا 26 واں رینک

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مارچ : ( راست ) : ڈاکٹر فیضان عبداللہ سالم نے فیلو شپ انٹرنس نیشنل بورڈ کے انٹرنس میں کل ہند سطح پر 26 واں رینک حاصل کیا ۔ عثمانیہ میڈیکل کالج سے ایم ایس ( آرتھوپیڈکس ) کی تکمیل کرنے والے ڈاکٹر فیضان نے حال ہی میں MRCS کا پارٹ ۔ I امتحان کامیاب کیا ۔ وہ ان دنوں ایک سالہ کمپلسری سینئیر ریزیڈنسی کے تحت گورنمنٹ میڈیکل کالج نلگنڈہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ڈاکٹر فیضان ، ممتاز کارڈیالوجسٹ و صدر شعبہ امراض قلب عثمانیہ ہاسپٹل پروفیسر ڈاکٹر سید امام الدین کے داماد ہیں ۔۔