ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ کا اختتام

   

ایک لاکھ مریض مستفید ،مستقبل میں بھی فری کیمپس جاری رکھنے ڈاکٹر محمد سارب رسول خان کا اعلان
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : شاداں ہاسپٹل پر منعقدہ طویل مدتی بیاد ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ کامیاب اختتام عمل میں آیا ۔ ان کیمپوں کا سلسلہ ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان نے بیس سال قبل شروع کیا تھا۔ محترمہ شاداں وزارت رسول خان کی زیر سرپرستی اور جناب اعزاز الرحمن و ڈاکٹر محمد سارب رسول خان کی زیر نگرانی یہ کیمپ ہر سال منعقد ہوتے آرہے ہیں۔ اس سال بھی یہ کیمپ 15؍ مارچ تک جاری تھا اس کیمپ کی خصوصیت یہ رہی کہ نہ صرف تلنگانہ بلکہ ہندوستان کے تمام ریاستیں جن میں قابلِ ذکر کشمیر، پنجاب ، ہریانہ، آسام، بنگال، جھاکھنڈ، گجرات، مہاراشٹرا، کرناٹک، کیرلاجیسی ریاستوں کے عوام کی خاصی تعداد رجوع ہوکر اپنا علاج کرواکر صحت یاب ہوگئے۔ جو اپنے آپ کامیابی کی ایک شاندار مثال قائم کردیا۔ کیمپ کے اختتام کے موقع پر ڈاکٹر سارب رسول خان نے دیگر ریاستوں سے آئے مریض اور تیمارداروں کو تیقن دیا کہ کیمپ کے اختتام کے باوجود بھی مریض انتظامیہ سے ملاقات کرکے سال تمام اپنا علاج کرواسکتے ہیں، جس پر تیمارداروں کے وفد نے جذبات سے مغلوب ہوکر ڈاکٹر سارب رسول خان کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں انہوں نے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جن میں قابلِ ذکر سپرنٹنڈنٹ ہاسپٹل، ڈاکٹرس، سرجنس، طبی عملہ، نرسنگ اسٹاف، وارڈ بوائس، سیکوریٹی عملہ، بس ڈرائیور، خصوصی طور پر پرنٹ میڈیا، پریس میڈیا، نیوز چیانلس کا شکریہ ادا کیا۔ سپرنٹنڈنٹ ہاسپٹل ڈاکٹر وسنتھا پرساد نے رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ اس کیمپ میں آج تک جملہ ایک لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا ۔ جن میں 3357مریضوں کی چھوٹی اور بڑی سرجریز کی گئی اور خواتین کی نارمل ڈیلیوریز 376کی گئی۔ لیاب انوسٹگیشن میں خون کے معائنہ 2,15,342جن میں قابلِ ذکر ہیماٹولوجی، مائیکروبیالوجی، بائیو کیمسٹری، سائٹوپیتھالوجی، کلینکل پتیھالوجی اور ہسٹو پیتھالوجی شامل ہے۔ ریڈیالوجی اور امیجنگ کے تحت، سی ٹی اسکان1593، ایکسرے13543، الٹراسائونڈ5760، IVP/Berium 908، ـــسی ٹی گائیڈیڈ پروسیجر845، Evening out patient Clinics، palliative Care, Free Dialysis، Child psychology and development clinics، Disease awarness counsellingشامل ہیں۔اس کے علاوہ 24گھنٹے بلڈ بینک سرویس، ICU Servicesفری فوڈ، اور فری آمدو رفت و ایمبولنس سرویسز نمایاں طور پر اس کیمپ کے تحت شامل تھی آخر میں سپرنٹنڈنٹ نے بھی تمام ہاسپٹل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جنکی خصوصی سرپرستی کی بدولت اس کیمپ کو کامیابی ملی۔