کائیٹ و مٹھائی فیسٹول کو کامیاب بنانے انتظامات

   

چیف سکریٹری ایس کے جوشی کا عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس
حیدرآباد 8 جنوری (سیاست نیوز) چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس کے جوشی نے 13 تا 15 جنوری چوتھے سہ روزہ بین الاقوامی پتنگ بازی و مٹھائی فیسٹیول کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ کامیاب بنانے تمام اقدامات کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ اجلاس میں محکمہ سیاحت کے سکریٹری بی وینکٹیشم، پولیس کمشنر انجنی کمار، کمشنر سیاحت دیناکر بابو، فائر سرویس ڈی جی گوپی کرشنا کے علاوہ دوسروں نے شرکت کی۔ چیف سکریٹری نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ حیدرآباد کے برانڈ امیج کے لحاظ سے فیسٹیول کو کامیاب بنانے اقدامات کریں تاکہ امیج میں اضافہ ہوسکے۔ ہر روز تین لاکھ عوام پہونچنے کے انتظامات ‘حصاربندی ، صفائی پر خاص توجہ دینے، ٹریفک کے خصوصی انتظامات ، فائر انجن، پینے کے پانی، طبی سہولتوں کی فراہمی کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت دی۔ مسائل پیش نہ آنے کے انتظامات کرنے جی ایچ ایم سی کے تحت سوچ سرویکشنا پر تشہیر کی ہدایت دی۔ سکریٹری سیاحت بی وینکٹیشم نے فیسٹیول کو آئندہ سال تک حیدرآباد کے سب سے بڑے تہوار کے طور پر فروغ دینے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس فیسٹیول میں 20 ممالک کے ماہرین شرکت کریں گے۔ مختلف ریاستوں کی خواتین 1000 اقسام کی مٹھائیوں کی نمائش کریں گی۔ روایت کے مطابق مٹھائیاں تیار کی جائیں گی اور ساتھ ہی خواتین اپنی روایت، تہذیب و تمدن کے مطابق ملبوسات زیب تن کریں گی۔