حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل (سیاست نیوز) کانگریس کے اجلاس میں اچانک بی آر ایس کے رکن اسمبلی نمودار ہوگئے جس سے بی آر ایس کے ح لقوں میں کھلبلی مچ گئی اور ایک رکن اسمبلی کانگریس میں شامل ہونے کی تیار یاں کر رہے ہیں۔ بی آر ایس کے اقتدار سے محروم ہونے کے بعد بڑے پیمانہ پر سیاسی جھٹکے لگ رہے ہیں۔ پارٹی کے کئی سینئر قائدین کانگریس میں شامل ہوگئے ۔ ارکان اسمبلی میں سب سے پہلے حلقہ اسمبلی خیریت آباد کی نمائندگی کرنے والے بی آر ایس کے رکن اسمبلی ڈی ناگیندر کانگریس میں شامل ہوگئے۔ اس کے بعد اسمبلی حلقہ اسٹیشن گھن پور کی نمائندگی کرنے والے کڈیم سری ہری کانگریس میں شامل ہوگئے ۔ اسمبلی حلقہ بھدرا چلم کی نمائندگی کرنے والے بی آر ایس کے رکن اسمبلی انہیں کے نقش قدم پر چلتے نظر آرہے ہیں۔ ریاستی وزیر ٹی ناگیشور راؤ نے ایلندو میں حلقہ لوک سبھا محبوب آباد کے کانگریس ارکان اسمبلی اور پارٹی کے اہم قائدین کا اجلاس ط لب کرتے ہوئے انتخابی حکمت عملی کو قطعیت دی ہے۔ اس اجلاس میں کانگریس کے ارکان اسمبلی کے ساتھ اسمبلی حلقہ بھدرا چلم کی نمائندگی کرنے والے بی آر ایس کے رکن اسمبلی ٹی وینکٹ راؤ نے بھی شرکت کی ۔