کمپیوٹر بابا دوبارہ گرفتار

   

اندور: مدھیہ پردیش کے اندور میں سرکاری زمین پر تجاوزات ہٹانے کے دوران گزشتہ ہفتہ گرفتار کئے گئے نام دیو داس تیاگی عرف کمپیوٹر بابا کوضمانت ملنے کے بعد پولس نے دوسرے معاملے میں پھر گرفتار کرلیا ہے ۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ہری نارائن چاری مشرا نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک سرکاری ملازم کی شکایت پر کمپیوٹر بابا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ مقامی گاندھی نگر پولیس اسٹیشن کے ذریعہ درج اس معاملے میں بابا پر سرکاری کام میں رکاوٹیں ڈالنے ، حملہ کرنے اور بدسلوکی کرنے اور ذات پات کے الفاظ سے ان کی تذلیل کرنے کا الزام ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق کمپیوٹر بابا کو 8 نومبر کو اس سے قبل اپنی مقبوضہ سرکاری اراضی سے تجاوزات ہٹانے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔