کورونا وائرس ، ڈیوس کپ بند دروازوں میں کھیلا جائیگا

   

ٹوکیو ۔ 26 فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) جاپان نے اپنے ہوم ڈیوس کپ مقابلے جوکہ ایکواڈور کیخلاف منعقد شدنی ہے انھیں کورونا وائرس کی وجہ سے بند دروازوںمیں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹوکیو اولمپکس کے آغاز سے پانچ مہینے قبل منعقدشدنی ان مقابلوں کو کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے بند دروازوں میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جاپان کی گورننگ باڈی نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے 8 مارچ کو شروع ہونے والے مذکورہ ایونٹ کے انعقاد کے لئے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا تھا جس میں یہ فیصلہ لینا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس ایونٹ کو منعقد کیا جانا چاہئے یا ملتوی کیا جانا چاہئے ۔ تاہم فیصلہ کیا گیا کہ انھیں بند دروازوں میں منعقد کیا جائے ۔