کورونا وائرس کا شبہ ماں کی قبر کے قریب خودکشی

   

امراوتی۔/12 فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) آندھرا پردیش میں ایک 50 سالہ شخص کسی انفیکشن سے متاثر ہونے کے سبب دو اخانہ میں علاج اور پھر ڈسچارج ہونے کے چند دن بعد اس اندیشہ کے سبب حود کو ہلاک کرلیا کہ شائد وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوگیا ہے اور خاندان میں بھی اس سے وائرس پھیل سکتا ہے۔ اس شخص کی نعش اس کی ماں کی قبر کے قریب درخت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ اس شخص کو شبہ ہوگیا تھا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوگیا ہے اور اپنے قریب پہنچنے والے افراد خاندان کو دور سے ہی روکنے کیلئے ان پر پتھر پھینک رہا تھا۔