کوڑنگل میں جشن حضرت خواجہ غریب نوازؒ

   

کوڑنگل ۔ سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی سنجریؒ کے عرس شریف کے مبارک موقع پر سالانہ چھٹی شریف کے ضمن میں گذشتہ روز عصر تا مغرب مولانا محمد عبدالکریم اشرفی امام مکہ مسجد کی زیر نگرانی چھلہ مبارک محبوب سبحانی واقع قدیم بس اسٹانڈ کے دامن میں پرچم کی ایستادگی عمل میں آئی ۔ ختم قرآن محفل قل ، چادر گل اور چراغ چشتیہ روشن کرنے کا اہتمام کیا گیا ۔ مسرز عبداللہ خان اجمیر ،سلطان محی الدین غوثن ، مولانا حافظ محمد عبدالرشید امام و خطیب جامع مسجد ، شاکر قادری ، آصف خان ، محمد ابراہیم عرف بابا ، محمد جاوید اور محمد عبدالقادر عرف عبدال وغیرہ نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی ۔ کنوینر جناب سلطان محی الدین غوثن نے انتظامات کی راست نگرانی کی اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔ بڑی دیگر بھر کھیر تیار کی جاکر تقسیم کی گئی ۔