کویتا کیخلاف بنڈی سنجے کے غیرپارلیمانی ریمارکس پر ہنگامہ

   

بی آر ایس کا زبردست احتجاج، میئر وجئے لکشمی کی قیادت میں قائدین راج بھون پہنچ گئے

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : بی آرایس کی رکن قانون سازکونسل کے کویتا، دہلی شراب پالیسی اسکام میں آج دہلی میں ای ڈی کے دفتر حاضر ہوئیں۔ وہ 11 بجکر 5 منٹ پر ای ڈی کے دفتر پہنچیں جہاں ان کا بیان منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ای ڈی کے مطابق کویتا، جنوبی گروپ کے نمائندوں میں سے ایک نمائندہ ہیں ۔ اس گروپ کو عاپ لیڈروں کی جانب سے 100کروڑروپئے رشوت دینے کا الزام ہے ۔ای ڈی کے ذرائع کے مطابق جنوبی ہند کے گروپ کی نمائندگی ابھشیک بوئن پلی، ارون پلائی اور بُچی بابو نے کی تھی۔ابھشیک نے نائر اور اپنے ساتھی دنیش اروڑا کے ساتھ مل کر 100کروڑروپئے کی رشوت کی منتقلی کو یقینی بنایاتھا۔اسی معاملہ میں دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سیسوڈیا ریمانڈ پر ہیں۔ کویتا کو دہلی میں آج ای ڈی کی جانب سے طلب کرنے اور صدر تلنگانہ بی جے پی بنڈی سنجے کی جانب سے کویتا کے خلاف غیر پارلیمانی ریمارکس کرنے پر بی آر ایس پارٹی کے قائدین و کارکنوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ مئیر حیدرآباد جی وجئے لکشمی کی قیادت میں بی آر ایس کی کارپوریٹرس نے راج بھون کے سامنے احتجاج کیا ۔ بی آر ایس کے قائدین نے حیدرآباد کے ای ڈی آفس پر احتجاجی دھرنا منظم کیا ۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں بی آر ایس کے قائدین وکارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے بنڈی سنجے کے پتلے نذر آتش کیے شہر و اضلاع کے کئی پولیس اسٹیشن میں تلنگانہ بی جے پی صدر کے خلاف مقدمات درج کئے ۔ تلنگانہ مہیلا کمیشن کی صدر سنیتا لکشما ریڈی نے از خود سخت نوٹ لیا اور بنڈی سنجے کو نوٹس جاری کی ۔ بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا سے ای ڈی کے عہدیدار 6 گھنٹوں سے پوچھ کررہے ہیں جس سے بی آر ایس کے حلقوں میں ناراضگی و غصہ ہے ۔ دوسری طرف تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال کیا ہے جس کے خلاف بی آر ایس کے کارکنوں نے گلی سے دہلی تک احتجاج کرتے ہوئے بنڈی سنجے کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، جگہ جگہ ان کے پتلے نذر آتش کیے گئے ہیں اور مختلف پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں ۔ میئر حیدرآباد جی وجئے لکشمی کی قیادت میں بی آر ایس کی خاتون کارپوریٹرس راج بھون پہونچ گئیں اور بنڈی سنجے کے خلاف گورنر کو یادداشت پیش کرنے کی کوشش کی ۔ راج بھون کے ذرائع نے میئر کو بتایا کہ گورنر سے ملاقات کا وقت طئے نہیں ہوا ہے ۔ لہذا گورنر ملاقات نہیں کریں گی ، جس پر بی آر ایس کی خاتون کارپوریٹرس نے احتجاج کیا ۔ میئر حیدرآباد نے بتایا کہ ہم نے گورنر سے ملاقات کا وقت طلب کیا تھا لیکن انہوں نے کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ۔ لہذا ہم خود راج بھون پہونچ گئے ہیں اور گورنر سے ملاقات کرنے تک واپس نہیں جائیں گے ۔ خاتون کارپوریٹرس بنڈی سنجے کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ۔ ساتھ ہی بی آر ایس کے قائدین نے ای ڈی آفس بشیر باغ پر احتجاجی دھرنا منظم کیا ۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں بھی بی آر ایس کے قائدین نے بنڈی سنجے اور ای ڈی کے خلاف احتجاجی دھرنے منظم کئے ۔ ریاستی وزیر بہبود خواتین و اطفال ستیہ وتی راتھوڑ نے بنڈی سنجے کے ریمارکس پر گورنر سے اپنے موقف کا اظہار کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ن