کڈیم سری ہری اور ٹی وینکٹ راؤ کو ہائی کورٹ کی نوٹس

   

حیدرآباد۔ یکم؍ مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے کے بعد کانگریس میں شامل ہونے والے کڈیم سری ہری اور ٹی وینکٹ راؤ کو ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کی ہے اور ساتھ ہی انہیں جوابی حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ دوسری جانب ہائیکورٹ کے احکامات کے پیش نظر ان ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کی پٹیشن کو سرکاری وکیل نے اسپیکر کے آفس سے رجوع کردیا۔ ہائیکورٹ کی اس نوٹس کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا ہوگئی۔ بی آر ایس کے رکن اسمبلی کے پی ویویکانند ریڈی نے بی آر ایس کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے کے بعد کانگریس میں شامل ہونے والے ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کی ایک درخواست ہائی کورٹ میں داخل کی ہے جس کی سماعت کرنے کے بعد ہائی کورٹ نے دونوں ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 5 جون تک ملتوی کردی۔ 2