کیا آپ جانتے ہیں

   

ماہرین کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ ڈولفن پانی میں رہنے والے جانداروں میں سب سے زیادہ عقلمند مچھلی ( جاندار ) ہے ۔ ڈولفن گوشت خور جانور ہے ، اس لئے اس کا شمار Carnivores یعنی گوشت خور جاندروں کی فہرست میں کیا جاتا ہے ۔ ڈولفن ایک دوسرے سے بات کرنے کیلئے سیٹی جیسی آوازیں نکالتی ہیں ۔ ڈولفنز کی آنکھیں بہت تیز ہوتی ہیں اور پانی میں موجود اشیاء کو وہ دور سے ہی دیکھ لیتی ہیں ۔ ڈولفن ، انسانوں کے ساتھ بہت دوستانہ رویہ رکھتی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ اکثر فیسٹیولز کے دوران دنیا بھر میں ڈولفن کی جانب سے انسان ٹرینر کے زیرنگرانی پانی میں گیند پکڑنے ، اچھالنے وغیرہ جیسے کمالات دکھائے جاتے ہیں ۔ ان کمالات کو دیکھ کر بچے بے حد خوش بھی ہوتے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں 45 اقسام کی ڈولفنز پائی جاتی ہیں ، ان کی سب سے عام قسم کو بوتل نوز (Bottlenose Dolphin) کہا جاتا ہے ۔ بوتل نوز ڈولفن کی عمر زیادہ سے زیادہ 40 سال ہوتی ہے ۔