کیا بات ہے!

   

٭ جج ، ملزم سے ’’ جب تم چوری کررہے تھے تو تم نے اپنی بیوی اور بچی کے بارے میں کچھ نہیں سوچا تھا ؟ ‘‘ ملزم ’’ سوچا تھا جناب ! مگر دکان میں صرف مردانہ کپڑے تھے ۔ ‘‘
٭ حمزہ’’ممی اگر کسی سے آپ کی پسندیدہ ترین چائے دانی ٹوٹ جائے تو آپ اس کے ساتھ کیا سلوک کریں گی ؟ ‘‘ ممی ’’ میں اس کی پٹائی کروں گی اور رات کا کھانا بھی نہیں دوں گی ۔ ‘‘ حمزہ ’’ تو پھر باورچی خانے میں چلئے ، ڈیڈی سے وہ چائے دانی ٹوٹ گئی ہے ۔
٭ ماں ( بیٹے سے) ’’ تم نے آئینہ کیوں توڑا ؟‘‘ بیٹا ’’ کم بخت میری نقل اتار رہا تھا ۔ ‘‘