کے این واصف ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے صدر منتخب

   

ریاض : (کے این واصف) : سماجی حلقوں کی معروف شخصیت و صحافی کے۔ این۔ واصف بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کے صدر منتخب ہوئے۔ ان کے ساتھ دیگر منتخب عہدیداران میں سید عتیق احمد نائب صدر تعلیم، عبدالقدوس جاوید نائب صدر رکنیت سازی، سید افتخار ہاشمی نائب صدر تعلقات عامہ، سکریٹری سید مبارک حسین، خازن سید عبدالحامد، سارجنٹ @آرمس محمد مبین شامل ہیں۔ اس کی میعاد ایک سال ہوگی۔ ٹوسٹ ماسٹرز کلب ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جس کا بنیادی مقصد شخصیت سازی ہے۔ دنیا میں 149 ممالک میں 15,800 کلب قائم ہیں۔ ہر ملک میں یہ کلبس مختلف زبانوں میں اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز ریاض کا قیام 2013 میں عمل میں آیا تھا۔