کے سی آر اور کے ٹی آر کے سبب میں نے بی آر ایس چھوڑی : ویشویشور ریڈی

   

غرور، تکبر اور بدعنوانیوں نے ملوث ہونے کا الزام
حیدرآباد 4 ستمبر (سیاست نیوز) بی جے پی رکن پارلیمنٹ کونڈہ ویشویشور ریڈی نے کہاکہ کے سی آر اور کے ٹی آر کے رویہ کے سبب بی آر ایس کے کئی قائدین نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ ویشویشور ریڈی نے کہاکہ وہ خود بھی کے سی آر اور کے ٹی آر کے سبب پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ اُنھوں نے کویتا کے بیان سے اختلاف کیا جس میں ہریش راؤ کے سبب پارٹی چھوڑنے کا دعویٰ کیا گیا۔ نیوز چیانل سے بات چیت کرتے ہوئے بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ کے سی آر اور کے ٹی آر کا غرور اور تکبر اور بدعنوانیوں کے سبب میں نے پارٹی سے دوری اختیار کرلی۔ کویتا آج ایک معصوم کی طرح بیان دے رہی ہیں جبکہ وہ خود بھی بدعنوانیوں میں شامل رہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ایک خاندان ایک ریاست کے نظریہ کے تحت کالیشورم پراجکٹ میں بے قاعدگیاں کی گئیں۔ ہریش راؤ کو صرف دستخط کرنے تک محدود رکھا گیا۔ کویتا نے کہا تھا کہ ہریش راؤ کے سبب جگاریڈی، سرینواس ریڈی، رگھونندن ریڈی، ایٹالہ راجندر اور وجئے راما راؤ جیسے قائدین نے پارٹی چھوڑ دی تھی۔1