گورنر نرسمہن سے چیف منسٹر کے سی آر کی ملاقات

,

   

حیدرآباد۔/19 جون، ( پی ٹی آئی) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے چہارشنبہ کو راج بھون پہنچ کر گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی۔ قبل ازیں کے سی آر نے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی ریاستی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ بعد ازاں وہ راج بھون روانہ ہوئے جہاں گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں کالیشورم آبپاشی پراجکٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ اس پراجکٹ کا 21 جون کو افتتاح عمل میں آئے گا جس کے لئے آندھرا پردیش اور مہاراشٹرا کے چیف منسٹروں کو پہلے ہی دعوت دی جاچکی ہے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ گورنر سے چیف منسٹر کی ملاقات کے دوران شہر میں نئے سکریٹریٹ اور مقننہ کی عمارتوں کی تعمیر سے متعلق حکومت کے فیصلے اور دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی۔