حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ہر حکومت غریب عوام کو بھی سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات کرنے کے بلند دعوے کرتی ہے مگر سرکاری ہاسپٹلس میں صورتحال الگ ہی ہوتی ہے ۔ یہ تصویر پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم کنگ جارج ہاسپٹل کی ہے جہاں ہاسپٹل کے احاطے میں سڑکیں اپنی بے بسی کا اظہار کررہی ہیں ۔ مریضوں کو ایک وارڈ سے دوسرے وارڈ میں منتقل کرنے کے لیے پہلے طبی عملہ کی کمی ہے ۔ مریض کے افراد خاندان انہیں وہیل چیر پر منتقل کررہے ہیں تو اس کے بھی علحدہ مسائل ہیں ۔ سڑکیں ناکارہ ہوجانے کی وجہ سے مریضوں کو وہیل چیر پر منتقل کرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا ہے ۔ اس جانب حکام اور گورنمنٹ ہاسپٹل کے ذمہ داروں کو توجہ دلانے کے باوجود ہاسپٹل میں عملہ کی قلت کو دور کرنے اور سڑک کو درست کرنے کے لیے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی جارہی ہے جس سے مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کو بہت زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔۔ن