ہانگ کانگ اب برطانیہ کی نوآبادی نہیں : چین

   

بیجنگ 11 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) چین نے آج برطانیہ سے کہا ہے کہ وہ اس کے داخلی امور سے باہر رہے ۔ چین کا کہنا تھا کہ اب ہانگ کانگ کوئی برطانوی نوآبادی نہیں ہے اور برطانیہ کو کوئی بالادستی والے حقوق حاصل نہیں ہیں۔ ہانگ کانگ کے لیڈر کیری لام کے ساتھ فون پر بات چیت کے بعد برطانیہ کے خارجہ سکریٹری ڈومنک راب نے ہانگ کانگ میں جاری حالیہ احتجاج کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا ۔