ہر مشکل کا آسان حل

   

جناب محمد رضی الدین معظم
بعض اوقات کچھ مشکلات ایسی آجاتی ہیں، جن کا حل سمجھ سے باہر رہتا ہے اور مزاج میں چڑچڑا پن آجاتا ہے۔ ان حالات میں گھبرانا نہیں چاہئے، نماز کی پابندی کریں اور درج ذیل طریقوں پر عمل کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ ساری مشکلیں آسان ہو جائیں گی۔
٭ بعد نماز عشاء تنہائی میں قبلہ رو بیٹھ کر آیت کریمہ ۳۱۱ بار پڑھیں اور سامنے ایک کٹورے میں پانی رکھیں۔ پڑھنے کے دوران وقفہ وقفہ سے پانی میں ہاتھ ڈال کر اپنے چہرہ اور بدن پر ملتے رہیں۔ یہ عمل سات روز تک جاری رکھیں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ سورۂ انعام کی آیت ۳۲ (وَمَا الْحَيَاةُ الـدُّنْيَـآ اِلَّا لَعِبٌ وَّلَـهْوٌ ۖ وَلَلـدَّارُ الْاٰخِرَةُ خَيْـرٌ لِّلَّـذِيْنَ يَتَّقُوْنَ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ)ہر نماز کے بعد ۵۱بار پڑھیں، کامیابی ملے گی۔
٭ اگر کسی سے اپنی حاجت ہو اور وہ توجہ نہ دے تو اس مقصد کے لئے سورۂ یوسف کی آیت ۳۸ ( وَاتَّبَعْتُ مِلَّـةَ اٰبَآئِىٓ اِبْـرَاهِيْـمَ وَاِسْحَاقَ وَيَعْقُوْبَ ۚ مَا كَانَ لَنَـآ اَنْ نُّشْرِكَ بِاللّـٰهِ مِنْ شَىْءٍ ۚ ذٰلِكَ مِنْ فَضْلِ اللّـٰهِ عَلَيْنَا وَعَلَى النَّاسِ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَشْكُـرُوْنَ) پڑھکر اس شخص کے پاس جائیں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ بعض دفعہ لوگ کسی کام یا کوئی مقصد پورا کرنے کیلئے بار بار پھراتے ہیں، جس سے پریشانی ہوتی ہے۔ ایسے وقت ’’یَارَؤفُ یَا اَحَدُ‘‘ بار بار پڑھتے ہوئے جائیں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملیگی۔ ٭ کسی کا خوف دل میں سما جائے یا کوئی مشکل پیش آئے تو سورۂ بنی اسرائیل کی آیت ۴۲ ہر نماز کے بعد ۲۱بار پڑھ کر دم کریں۔ علاوہ ازیں سورۂ یوسف کی آیت ۴۲ بکثرت پڑھتے رہیں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔