ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا آج ممبئی میں پہلا ونڈے

   

ممبئی۔ ہندوستان رواں سال 50 اوورزکے ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا اور اس مصروف سال میں میگا ایونٹ کے لیے آسٹریلیا کے خلاف تین ونڈے میچوں کے ساتھ اپنی تیاریوں کا آغاز بھی کرے گا جیسا کہ جمعہ کو یہاں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں سیریز کا پہلا ونڈے کھیلا جائے گا۔ تین میچوں کی سیریز کا دوسرا اور تیسرا ون ڈے وشاکھاپٹنم (19 مارچ) اور چینائی (22 مارچ) میں کھیلا جائے گا۔ یہ 50 اوورز کی کرکٹ میں ہندوستان کے لیے ایک مصروف سال ہونے والا ہے۔ مین ان بلیو سال کے پہلے مہینے میں پہلے ہی چھ ونڈے کھیل چکے ہیں اور ان کی تیاریوں کا دوسرا مرحلہ آسٹریلیا کے خلاف 50 اوور کے تین میچوں سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد ویسٹ انڈیز میں تین میچز، ایشیا کپ پاکستان یا متحدہ عرب امارات میں، آخر کار ستمبر 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف اکتوبر ۔ نومبر میں ورلڈ کپ کے آغاز سے ٹھیک پہلے تین اور ونڈے میچوں کے ساتھ ختم ہوگا۔ اپریل اور مئی میں شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ساتھ، ہندوستانی سفید گیند کے ماہر کھلاڑیوں کو بمشکل سانس لینے کا وقت ملے گا۔ مین ان بلیو آسٹریلیا کے خلاف ایک اور کلین سویپ کی امید کر رہے ہوں گے، لیکن پانچ بارکے عالمی چمپئن کو کلین سویپ کرنا مشکل ہوگا۔ اگرچہ آسٹریلیا نے چندکھلاڑیوں کو کھو دیا ہے اور وہ اہم فاسٹ بولر اورکپتان پیٹ کمنز کے بغیر ٹیم ہے اور اسٹیو سمتھ ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ آسٹریلیا کو سفید گیند کے ماہرین میںگلین میکسویل، مچل مارش، شان ایبٹ، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا، جوش انگلس اور ایشٹن ایگر کی آمد سے تقویت ملی ہے اور اس طرح وہ ٹسٹ سیریز کے مقابلے میں زیادہ سخت چیلنج پیش کرے گا۔ ہندوستان پہلے ونڈے میں باقاعدہ کپتان روہت شرما کے بغیر میدان میں اترے گا ۔ ان کی غیر موجودگی میں نائب کپتان ہاردک پانڈیا جنہوں نے ٹی20 اسکواڈ کی شاندار قیادت کی ہے، کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ میزبان ٹیم کو بڑا دھکا لگا کیونکہ مڈل آرڈر شریاس ایر احمد آباد میں آسٹریلیا کے خلاف چوتھے اور آخری ٹسٹ کے دوران کمرکی چوٹ کی وجہ سے پوری سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ اگرچہ ٹیم فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے بغیر ایک اور سیریز میں اترے گی لیکن محمد سمیع اور محمد سراج کی موجودگی، جو دونوں نے آسٹریلیا کے خلاف اچھی ٹسٹ سیریز کھیلی ہے، ان کے ساتھ ساتھ نوجوان عمران ملک، شاردول ٹھاکر، جے دیو انادکٹ اور کپتان ہاردک پانڈیا بھی بولنگ میں شامل ہیں۔ سلیکٹرز ورلڈ کپ کے انتخاب کے راستے پر ایک بار پھر فاسٹ بولنگ شعبہ کا امتحان لے رہے ہیں۔ بیٹنگ کے شعبے میں، کے ایل راہول کے لیے ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ کے لیے اپنا دعویٰ ثابت کرنے کا موقع ہوگا۔ وہ ٹسٹ اسکواڈ میں اپنی جگہ کھو چکے ہیں لیکن انہیں سفید گیند کی سیریز میں موقع رہے گا۔ دوسری جانب، شبمن گل نیوزی لینڈ کے خلاف گزشتہ ونڈے سیریز میں زبردست فارم میں تھے، انہوں نے پہلے میچ میں ڈبل سنچری اور تیسرے میچ میں سنچری بنائی۔ ونڈے ماہرسوریاکمار یادو، آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور شاردول ٹھاکر کے ساتھ، ہندوستان ورلڈ کپ سے پہلے ماہراور دوہرے کردار والے کھلاڑیوں کی کارکردگی نظر رکھے گا۔