یرقان کا آسان و مجرب علاج

   

جناب محمد رضی الدین معظم
٭ یرقان ہوتے ہی سورۂ بینہ ( لَمْ يَكُنِ الَّـذِيْنَ) لکھ کر گلے میں ڈالیں، بہت جلد فائدہ ہوگا۔ یہی سورہ بار بار پڑھ کر مریض پر دَم کریں اور پینے کی چیزوں پر دَم کرکے پلائیں، ان شاء اللہ تعالیٰ مرض جاتا رہے گا۔
٭ سورۂ طٰہٰ کی ابتدائی آٹھ آیات سات بار پڑھ کر سات روز تک صبح و شام دَم کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔
٭ نماز فجر کی سنت پڑھ کر سورۂ فاتحہ کو بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کے م سے ملاکر ۴۱بار پڑھ کر دَم کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ فوری فائدہ ہوگا۔ اس عمل کو ہمیشہ جاری رکھیں، ان شاء اللہ تعالیٰ صحت یاب رہیں گے۔ علاوہ ازیں فرصت کے وقت درود شریف (اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ، وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ) سو بار اور آیت کریمہ (لَّآ اِلٰـهَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحَانَكَ ۖ اِنِّـىْ كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِيْنَ)  سو بار ضرور پڑھیں۔ یہ عمل آسان اور مجرب ہے۔
٭ سورۂ فاتحہ ایک بار، سورۂ حشر سات بار اور سورۂ قریش ایک بار پڑھ کر پانی پر دَم کرکے پئیں، ان شاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔
٭ سورۃ الصف کی آیت ’’ سَبَّحَ لِلّـٰهِ مَا فِى السَّمٰوَاتِ وَمَا فِى الْاَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِـيْمُ‘‘ اور ’’ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ ‘‘ ایک سو ایک بار پڑھ کر پانی پر دَم کرکے پلائیں، ان شاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔