یورپی یونین میں سیاسی پناہ کی درخواستوں میں اضافہ

   

برسلز ۔ 26 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام ) یورپی یونین میں گزشتہ برس یعنی سن 2019 میں جمع کرائی جانے والی سیاسی پناہ کی درخواستوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ’یورپی ازائلم سپورٹ آفس‘ کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بلاک کے تمام رکن ملکوں میں مجموعی طور پر سات لاکھ چودہ ہزار درخواستیں جمع کرائی گئیں۔ یہ سال 2018ئکے مقابلے میں تیرہ فیصد زیادہ ہیں۔ سب سے زیادہ 72,000 ہزار درخواستیں شامی شہریوں کی جانب سے اور پھر ساٹھ ہزار افغان شہریوں نے پناہ کی درخواستیں جمع کرائیں۔ ایسی درخواستیں جمع کرانے والے تیسرے نمبر پر جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے شہری تھے۔