یوم جمہوریہ ، گورنر تلنگانہ کی جانب سے عوام کو مبارکباد

   

حیدرآباد ۔ 25 جنوری (سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن 74 ویں یوم جمہوریہ پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 1950ء میں آج ہی کے دن دستورہند پر عمل کیا گیا۔ ہندوستان بڑا جمہوری ملک ہے جہاں عوام کو مجموعی طور پر اپنی منزل کے انتخاب کا اختیار حاصل ہے۔ گورنر نے باباصاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور دیگر دستور کے معماروں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔
گورنر سوندرا راجن کے ایٹ ہوم میں کے سی آر کی شرکت غیر یقینی
حیدرآباد۔/25 جنوری، ( سیاست نیوز) یوم جمہوریہ کے موقع پر راج بھون میں گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن کی جانب سے ترتیب دیئے جانے والے ایٹ ہوم میں چیف منسٹر کے سی آر کی شرکت پر تجسس برقرار ہے۔ تازہ ترین سیاسی صورتحال اور راج بھون سے بڑھتی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے چیف منسٹر کی ایٹ ہوم میں شرکت غیر یقینی دکھائی دے رہی ہے۔ گورنر کی جانب سے یوم جمہوریہ کے موقع پر ایٹ ہوم کا اہتمام ایک روایت ہے۔ گورنر نے چیف منسٹر کے علاوہ وزراء، اعلیٰ عہدیداروں اور نمائندہ شخصیتوں کو ایٹ ہوم کے دعوت نامے روانہ کئے ہیں۔ ر