یوکرین سے 219 ہندوستانیوں کی فلائٹ ممبئی پہنچی

,

   

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے طلباء سے بات کی ،انخلا کی مہم ’آپریشن گنگا‘ کے تحت دہلی کیلئے دوسری پرواز
ممبئی :یوکرین سے 219 مسافروں کو لے کر پہلی انخلا کی پرواز مہاراشٹر اکے ممبئی ائیر پورٹ پہنچ گئی ۔ اس طیارے نے آج سہ پہر رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ سے اڑان بھری تھی۔ اس کے علاوہ ہندوستانی مسافروں کی دوسری پرواز بھی رومانیہ کے شہر بخارسٹ سے دہلی کے لئے روانہ ہو چکی ہے۔ حکومت نے ہندوستان کے یوکرین سے انخلا کی مہم کو ’آپریشن گنگا‘ کا نام دیا ہے۔مرکزی وزیر پیوش گوئل نے یوکرین سے بحفاظت وطن واپس ہونے والے ہندوستانیوں کا ایر پورٹ پر خیر مقدم کیا اور مختلف امور پر بات چیت کی ۔ اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے بتایا کہ جنگ سے متاثرہ یوکوین سے ہندوستانیوں کے انخلااور بحفاظت اپنے ملک واپس ہونے والوں کے چہروں پر خوشی تھی۔