یوگا کی تشہیر میں تعاون ،30میڈیا اداروں کو اعزاز سے نوازاگیا

   

نئی دہلی ، 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یوگ کی تشہیر میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے حکومت نے مختلف زبانوں کے 30 اخبارات، ریڈیو چینلوں اور ٹیلی ویژن چینلوں کو اعزاز سے نوازا ۔ مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے ملک کے مختلف حصوں سے آئے ان میڈیا اداروں کے نمائندوں کو اعزاز سے نوازا ۔ آیوش وزیر شري پد یشو نائیک بھی اس موقع پر ان کے ساتھ موجود تھے ۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں مختلف زبانوں کے 11 ریڈیو چینل، 11 اخبارات اور آٹھ ٹیلی ویژن چینل شامل ہیں ۔ ریڈیو چینلوں کے زمرے میں آل انڈیا ریڈیو دہلی سمیت ریڈیو کے سات مراکز /چینلوں اور چار پرائیوٹ چینلوں کو اعزاز سے نوازا گیا ۔ ٹیلی ویژن چینلوں میں ڈی ڈی نیوز سمیت دوردرشن کے چار چینلوں / اکائیوں اور پانچ پرائیوٹ چینلوں کو منتخب کیا گیا ۔ پریس کونسل آف انڈیا کے چیرمین جسٹس (ریٹائرڈ) سي کے پرساد کی صدارت والے چھ رکنی سلیکشن بورڈ نے پہلے ‘ انٹرنیشنل یوگا ڈے میڈیا ایوارڈ’کے لئے 16 ہندوستانی زبانوں اور انگریزی زبان میں موصولہ 132 اندراجات میں سے 30 کا انتخاب اعزاز کے لئے کیا۔ مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ معاشرے کے وسیع مفاد میں جن چیزوں کو سمجھنا اور جاننا معاشرے کے لئے ضروری ہے ان کا مشن موڈ میں تشہیر کرنے کا کام بھی میڈیا ہاؤس کرتے ہیں اور یہ اعزاز انہی کاموں کے لئے ہے ۔ یہ ‘خبریں’ نقطہ نظر اور اشتہارات’ سے کہیں آگے کی چیز ہے اور اس لئے یہ منفرد ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ میڈیا ہاؤس پانی کے لئے ، کچھ بجلی کی بچت کے لئے ، کچھ شجر کاری کے لئے مہم چلاتے ہیں ۔ معاشرے کے لئے جو اچھا ہے اس کی تشہر کرنا میڈیا کا کام ہے ۔ آزادی سے پہلے آزادی کے لئے میڈیا نے مہم چلائی تھی ۔ جمہوریت کا یہ حصہ ہے کہ صحت اور تعلیم اچھی ہو، سبھی سہولیات بہترین ہوں، حکومت حسن طریقے سے چلے ، انصاف فراہم کرنے کا نظام ٹھیک ہو ۔ اس کے لئے مختلف اقسام کے پروگرام میڈیا ہاؤس کریں، یہ بہت اہم بات ہے ۔مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ دنیا نے یوگ کو قبول کیا کیونکہ یہ بیماریوں سے بچنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے ۔ بیمار ہونے پر علاج کے لئے ہومیو پیتھی ، ایلوپیتھی ، نیچرو پیتھی ، آیور ویدک اور یونانی مختلف ا قسام کی طبی سائنس ہیں، لیکن ہمیں بیمار ہی نہ لگے اس کے لئے محض ایک طریقہ یوگا کا ہے ۔