Sunday , February 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ۔10 اضلاع کو جاریہ ماہ مشن بھاگیرتا سے پانی کی فراہمی : ہریش راؤ

۔10 اضلاع کو جاریہ ماہ مشن بھاگیرتا سے پانی کی فراہمی : ہریش راؤ

حیدرآباد 2 فبروری ( این ایس ایس ) وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے آج کہا کہ 10 اضلاع کو مشن بھاگیرتا سے جاریہ ماہ پانی ملنا شروع ہوجائیگا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت انتخابات سے قبل تمام حلقوں کو محفوظ اور صاف پانی فراہم کرنے کے اپنے وعدہ کو پورا کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست فلاحی اسکیمات پر عمل آوری میں سارے ملک میں مثال بن گئی ہے ۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ اس کیلئے ضروری انتظامات کریں۔ انہوں نے کانگریس قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ حکومت کے اہم پراجیکٹس ‘ اسکیمات اور پروگراموں کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے کا سلسلہ بند کریں ۔ اس کی بجائے وہ گاووں کا دورہ کرتے ہوئے وہاں انجام پائے ترقیاتی کاموں کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT