Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / 10 ویب سائٹس کی ہیکنگ پاکستانی حامی نعروں کی اشاعت

10 ویب سائٹس کی ہیکنگ پاکستانی حامی نعروں کی اشاعت

نئی دہلی۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 10 سرکاری ویب سائیٹس بشمول دہلی یونیورسٹی، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی، آئی آئی ٹی دہلی اور آئی آئی ٹی بنارس ہندو یونیورسٹی کو ہیک کیاگیا اور ان پر ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے تحریر کئے گئے۔ کشمیر میں روزانہ لڑکیوں کی عصمت ریزی کا الزام عائد کیا گیا۔ علیگڑھ یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا کہ اس معاملے کی اطلاع محکمہ آئی ٹی کو دی جاچکی ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ 2 آئی آئی ٹیز سے ردعمل حاصل نہیں کیا جاسکا۔دہلی یونیورسٹی کے رجسٹرار ترون داس کے بموجب ویب سائیٹ احاطہ میں ہی تھی چنانچہ خارجی ہیکنگ ناممکن ہے۔

 

دہشت گردی کے خلاف
امریکہ ۔ افغان ۔ ہند مجوزہ اتحاد
نئی دہلی۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گردی گروپس کو پاکستان کی تائید کا بالواسطہ حوالہ دیتے ہوئے افغانستان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کی سرکاری سرپرستی کے خلاف سخت پیغام دیا جائے۔ افغان سفیر شاہدہ ابدالی نے تجویز پیش کی کہ اس علاقہ میں دہشت گردی سے مقابلہ کیلئے امریکہ ۔ افغان ۔ ہند اتحاد قائم کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT