Tuesday , December 18 2018

100 میٹر س فری مقابلہ میں فلپ کو ساتواں مقام

اروینی(امریکہ) 7اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) لندن اولمپکس کے بعد بین الاقوامی سطح پر پہلے مقابلہ میں شرکت کرنے والے عالمی ریکارڈ یافتہ امریکی تیراک مائیکل فلپ کو 100 میٹرس کے مقابلہ میں ساتواں مقام حاصل ہوا ہے ۔ فلپ جنہوں نے سبکدوشی کے فیصلے سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے تیراکی کے مقابلہ میں واپسی کی ہے‘ تاہم انہیں یہاں ساتویں مقام پر اکتف

اروینی(امریکہ) 7اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) لندن اولمپکس کے بعد بین الاقوامی سطح پر پہلے مقابلہ میں شرکت کرنے والے عالمی ریکارڈ یافتہ امریکی تیراک مائیکل فلپ کو 100 میٹرس کے مقابلہ میں ساتواں مقام حاصل ہوا ہے ۔ فلپ جنہوں نے سبکدوشی کے فیصلے سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے تیراکی کے مقابلہ میں واپسی کی ہے‘ تاہم انہیں یہاں ساتویں مقام پر اکتفا کرنا پڑا جب کہ امریکی سوئمنگ چمپئن شپ میں اولمپکس چمپئن نیتھن ایڈرین نے بازی مارلی ۔29سالہ فلپ نے اس مقابلہ کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ تیراکی کے مقابلوں کا ایک حصہ ہے اور میں اُس کو قبول کرتا ہوں ۔ فلپ جو کہ سرفہرست چار تیراکوں میں اپنا مقام حاصل کرنا چاہتے تھے تاکہ آسٹریلیا میں 21تا 25اگست منعقد شدنی پین پسیفیک چمپئن شپ کیلئے امریکی ٹیم میں اپنا مقام حاصل کرسکیں ۔ 18مرتبہ کے اولمپکس چمپئن فلپ کو اُس وقت شدید برہمی ہوئی جب انہوں نے محسوس کیا تھا کہ وہ مقابلوں کیلئے خود کو اچھی طرح وارم اپ کرلیا ہے ۔ اس تیراکی کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے ایڈرین نے فاصلہ 48.31سیکنڈس میںطئے کیا ۔

دوسرے مقام پر اولمپکس کے پانچ گولڈ میڈلس کے ہمراہ مجموعی طور پر 11میڈلس حاصل کرنے والے ریان لوچھٹے نے 48.96سیکنڈس میں یہ فاصلہ طئے کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا جب کہ 48.98سیکنڈس میں فاصلہ طئے کرتے ہوئے جیمی فیگن نے تیسرا مقام اور 49.06سیکنڈس میں کانر ڈائیور نے چوتھا مقام حاصل کیا ۔ اس مقابلہ کے بعد ریان جو کہ فلپ کے ایک طویل عرصہ سے کٹر حریف رہ چکے ہیں‘ نے کہا کہ وہ مقابلے کے دوران فلپ کو دیکھ رہے تھے اور اس طرح کے حالات مقابلوں کے دوران دیکھنے میں آتے ہیں لیکن اُمید ہے کہ فلپ مسائل پر بہت جلد قابو پالیں گے اور ایسے مناظر پھر دیکھنے کو نہیںملیں گے ۔ اس چمپئن شپ کے نتائج کے ذریعہ امریکہ پین پسیفیک اور روس میںمنعقد شدنی 2015ء ورلڈ چمپئن شپ اور 2016ء اولمپکس کیلئے اپنی ٹیم کا انتخاب کرے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT