Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / 108 ایمبولنس گاڑیوں میں عنقریب اضافہ

108 ایمبولنس گاڑیوں میں عنقریب اضافہ

حیدرآباد۔/14اکٹوبر، ( این ایس ایس ) تلنگانہ حکومت 108 ایمرجنسی ریسپانس سرویس ویانس کی تعداد میں عنقریب اضافہ کرے گی۔ وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے آج ایک پروگرام میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 150نئی گاڑیاں خریدی گئی ہیں جنہیں 108ایمبولنس سرویس میں شامل کیا جائے گا۔ اس طرح موجودہ 316 ویانس کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان نئی گاڑیوں میں اندرونی حصہ کو موثر طور پر تیار کیا جارہا ہے اور یہ کام ایک ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔ جب ان سے پوچھاگیاکہ کیا حکومت سرکاری ہاسپٹلس میں مخصوص عوارض کا علاج کرنے سے گریز کررہی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ سرکاری ہاسپٹلس میں ان تمام عوارض کے علاج کی سہولیات مہیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پرائمری ہیلت سنٹرس سے لے کر تمام سرکاری دواخانوں کو عصری بنانا چاہتی ہے تاکہ غریب عوام کو فائدہ ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT