Monday , January 22 2018
Home / دنیا / 116 سالہ خاتون کا انتقال

116 سالہ خاتون کا انتقال

واشنگٹن 7 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک امریکی خاتون جن کی عمر 116سال بتائی گئی ہے اور جو گذشتہ ہفتہ ہی دنیا کی معمر ترین خاتون ہونے کا اعزاز رکھتی تھی‘ محض پانچ دن کے اعزاز کے بعد خود بھی نمونیا کے مرض میں مبتلا ہوکر چل بسی۔ ارکنساس کی شہری جیرٹروڈ ویور کو صرف ایک ہفتہ قبل ہی جاپان کی 117 سالہ خاتون میساو اوکاوا کے انتقال کے بعد دنیا کی معم

واشنگٹن 7 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک امریکی خاتون جن کی عمر 116سال بتائی گئی ہے اور جو گذشتہ ہفتہ ہی دنیا کی معمر ترین خاتون ہونے کا اعزاز رکھتی تھی‘ محض پانچ دن کے اعزاز کے بعد خود بھی نمونیا کے مرض میں مبتلا ہوکر چل بسی۔ ارکنساس کی شہری جیرٹروڈ ویور کو صرف ایک ہفتہ قبل ہی جاپان کی 117 سالہ خاتون میساو اوکاوا کے انتقال کے بعد دنیا کی معمر ترین خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ کل شدید بیمار پڑنے کے بعد ویور اوکس ہیلتھ اینڈ ری ہیبلٹیشین سنٹر میں انتقال کر گئی ۔ پسماندگان میں صرف ایک بیٹا جو ویور ہے جس کی عمر 94 سال ہے ۔

TOPPOPULARRECENT