Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / 12ریاستوں کے آبی ذخائر کی سطح میں کمی

12ریاستوں کے آبی ذخائر کی سطح میں کمی

نئی دہلی ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی 12 ریاستوں میں موجود آبی ذخائر میں پانی کی سطح گذشتہ سال اسی ماہ کے دوران تقابلی طور پر بہت کم ہوگئی ہے۔ سنٹرل واٹر کمیشن (CWC) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، تریپورہ، گجرات، مہاراشٹرا، اترپردیش، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش، کرناٹک، کیرالا اور تملناڈو ایسی ریا

نئی دہلی ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی 12 ریاستوں میں موجود آبی ذخائر میں پانی کی سطح گذشتہ سال اسی ماہ کے دوران تقابلی طور پر بہت کم ہوگئی ہے۔ سنٹرل واٹر کمیشن (CWC) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، تریپورہ، گجرات، مہاراشٹرا، اترپردیش، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش، کرناٹک، کیرالا اور تملناڈو ایسی ریاستیںہیں جہاں گذشتہ کے مقابلے جاریہ سال آبی ذخائر میں پانی کی سطح کم ہے۔ سی ڈبلیو سی کا بیان اس لئے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ رپورٹس کے مطابق معمول سے کم مانسون ہوگی جو گجرات اور مہاراشٹرا پر مشتمل ہے۔ ان ریاستوں میں 22 آبی ذخائر ہیں جن میں 24.54 بلین کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے جبکہ دیگر کچھ ریاستوں کیلئے خوشخبری ہے جہاں آبی ذخائر میں پانی کی سطح گذشتہ سال کے مقابلے جاریہ سال اطمینان بخش ہے جن میں پنجاب، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے نام قابل ذکر ہیں تاہم راجستھان اور آندھراپردیش دو ریاستیں ہیں جہاں موجودہ سال آبی ذخائر میں پانی کی سطح گذشتہ سال کی برقرار ہے ۔ واٹر کمیشن وزارت آبی وسائل سے مربوط دفتر ہے جو ملک کے 85 آبی ذخائر میں موجودہ پانی کی سطح کے بارے میں ہفتہ واری ڈاٹا فراہم کرتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT