Sunday , February 18 2018
Home / شہر کی خبریں / 12 فیصد تحفظات تحریک بودھن میں آج احتجاجی پروگرام

12 فیصد تحفظات تحریک بودھن میں آج احتجاجی پروگرام

جناب عامر علی خان کے علاوہ دیگر معززین شرکت کریں گے
حیدرآباد۔/7فبروری، ( سیاست نیوز) تحفظات کمیٹی بودھن کے عہدیداروں کے اجلاس کا کل انعقاد عمل میں آیا جس میں کمیٹی کے صدر مولانا عبدالحمید السائح قاسمی، مولانا عبدالباقی قادری نظامی، جناب عابد حسین فاروقی اور کامریڈ شیخ بابو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 8فبروری کو 11 بجے دن مرحبا فنکشن پیالیس بودھن میں کمیٹی کے زیر اہتمام ایک احتجاجی پروگرام منعقد ہوگا جس میں حکومت پر زور دیا جائے گا کہ مسلم تحفظات کے وعدہ کی تکمیل کرنے جاریہ پارلیمانی اجلاس میں ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے موثر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے تلنگانہ کے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں بطور مہمان خصوصی جناب عامر علی خاں کے علاوہ جمعیت العلماء ، جماعت اسلامی ، کانگریس ، ٹی ڈی پی ، سی پی آئی کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے عہدیدارشرکت کریں گے۔ اجلاس کے اختتام پر مرحبا پیالیس سے ایک احتجاجی ریالی نکالی جائے گی جو سب کلکٹر آفس پہنچ کر سب کلکٹر بودھن کو یادداشت پیش کی جائے گی۔

 

TOPPOPULARRECENT