Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / 14جون کواسسٹنٹ فورمین ٹرینی امتحان

14جون کواسسٹنٹ فورمین ٹرینی امتحان

کھمم ۔ 12جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کھمم ضلع کتہ گوڑم میںسنگرینی کالریزکمپنی لمیٹیڈ رکرومنٹس میں سے اسسٹنٹ فورمین ٹرینی ایلکٹریکل افراد کا اس ماہ کی 14تاریخ کو تحریری امتحان کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس کی اطلاع سنگرینی کالریزکمپنی لمیٹیڈکے جنرل مینیجر (پرسنل) رکرومنٹ سیل نے اپنا ایک بیان جاری کر تے ہوئے کہا کہ یہ امتحان کتہ گ

کھمم ۔ 12جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کھمم ضلع کتہ گوڑم میںسنگرینی کالریزکمپنی لمیٹیڈ رکرومنٹس میں سے اسسٹنٹ فورمین ٹرینی ایلکٹریکل افراد کا اس ماہ کی 14تاریخ کو تحریری امتحان کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس کی اطلاع سنگرینی کالریزکمپنی لمیٹیڈکے جنرل مینیجر (پرسنل) رکرومنٹ سیل نے اپنا ایک بیان جاری کر تے ہوئے کہا کہ یہ امتحان کتہ گوڑم کے سنگرینی ویمنس ڈگری کالج، سنگرینی ویمنس جونیرکالج، سنگرینی ہائی اسکول، عبدالکلام انجنیرینگ کالج، ویویکاوردنی ڈگری کالج میں اس امتحان کے مراکز کومنعقد کئے گئے، اور اس وقت تک سنگرینی کالریزکمپنی لمیٹیڈ کے14جون کواسسٹنٹ فورمین ٹرینی امتحان کے لئے 4013افراد نے آن لائن کے ذریعہ ہال ٹکٹ حاصل کر چکے ہیں، اور سنگرینی کالریزکمپنی لمیٹیڈکے جنرل مینیجر (پرسنل) رکرومنٹ سیل نیک کہا کہ امتحان میں حاضر ہو نے والے افراد اپنے ہال ٹکٹ کے ساتھ ساتھ درخواست کے ساتھ منسلک کئے ہوئے شناختی کارڑ بھی اپنے ساتھ لانا ضروری ہوگا، اورکہا کہ امتحان ہال میں سل فون ، کیالک لیٹراپنے ساتھ لانا منع ہے، اور امتحان کے وقت سے پہلے پہنچ نے کی کوشش کریں ، تاخیر ناقابلِ قبول ہوگی، مکمل امتحان کمپیوٹر کے ذریعہ ہو نے کی وجہ سے کسی قسم کے کوئی فرد سے کوئی بھی دھوکا نا کھائے۔

TOPPOPULARRECENT