Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / 14 نکسلائٹس گرفتار : مخبری کے شبہ میں 2 دیہاتیوں کا قتل

14 نکسلائٹس گرفتار : مخبری کے شبہ میں 2 دیہاتیوں کا قتل

رائے پور۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام)شورش زدہ چھتیس گڑھ کے علاقہ بستر میں مائوسٹوں نے 2 دیہاتیوں کو ہلاک کردیا جبکہ پولیس نے ضلع سکما میں 14 نکسلائٹس کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ مائوسٹوں نے ضلع کونڈا گائروں میں ایک 18 سالہ نوجوان کندور پاٹل ضلع دنتے واڑہ میں ایک اور دیہاتی کا قتل کردیا۔ یہ نوجوان اپنے رشتہ دار کے مکان میں محو خواب تھا کہ نصف شب کو مسلح نکلائٹس نے ہلہ بول دیا۔ تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کے بعد گولی ماردی۔ قتل کی وجہ فی الفور معلوم نہیں ہوسکی۔ باور کیا جاتا ہے کہ پولیس کا مخبر ہونے کے شبہ میں اسے ماردیا گیا۔ دیگر واقعہ میں دنتے واڑہ میں آج صبح ایک شخص کی نعش ملی۔ اس شخص کا باغیوں نے دو روز قبل اغوا کرلیا تھا۔

 

کشتی الٹ گئی ، 8 افراد غرقاب
کیتھر(بہار) ۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ضلع کیتھر کے علاقہ بنہاری میں ایک کشتی الٹ جانے سے 8 افراد غرقاب ہوگئے جبکہ دیگر 20 افراد بحفاظت تیرتے ہوئے نکل آئے۔ منی کشتی میں گنجائش سے زائد لوگ سوار تھے۔ منہیاری سرکل آفیسر چندر کمار نے بتایا کہ 20 افراد تیرتے ہوئے کنارے تک آگئے ہیں۔ دیگر 8 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ مقامی غوطہ خوروں اور این ڈی آر ایف ٹیم تلاشی میں مصروف ہے۔ یہ حادثہ کل سنگل تولہ کے قریب پیش آیا ۔

TOPPOPULARRECENT