Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / 1530 اہم ادویات کی قیمتوں کی حد مقرر

1530 اہم ادویات کی قیمتوں کی حد مقرر

نئی دہلی 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا کو آج مطلع کیا گیا کہ ادویات کی قیمت مقرر کرنے والی قومی اتھاریٹی (این پی پی اے) نے 530 لازمی ادویات کی قیمتوں کی حد مقرر کی ہے۔ جن میں کینسر کی 47 اور ایچ آئی وی کی 22 ادویات بھی شامل ہیں۔ مملکتی وزیر کھاد و کیمیا ہنس راج گنگارام اہیر نے وقفہ سوالات کے دوران کہاکہ این پی پی اے نے اپنی دفعات کے تحت لازمی ادویات کی قومی فہرست 2011 ء کے تحت 530 دواؤں کی قیمتوں کی حد مقرر کی ہے۔ جن میں کینسر کی 47 اور ایچ آئی وی کی 22 ادویات بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ادویات کی قیمت پر کنٹرول کے احکام 2013 ء کے تحت دیگر 106 ایسی دواؤں کی خوردہ فروشی کے شعبہ سے زیادہ سے زیادہ قیمت کی حد بھی مقرر کی گئی ہے جو اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ ان میں 84 ادویات امراض قلب اور 22 ادویات ذیابیطس کے مریض استعمال کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT