Saturday , December 15 2018

16 اگسٹ کو ہند ۔ پاک مقابلہ

کراچی 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کے فٹبال کھلاڑی آئندہ ماہ دو مقابلوں کی سیریز میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے اور یہ سیریز ہندوستان میں کھیلی جائے گی۔ اکسپریس ٹریبیون کے بموجب ہندوستان اور پاکستان کی فٹبال ٹیموں کے درمیان دو مقابلوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 16 اگسٹ کو کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیمیں 21 اگسٹ کو دوسرے مقابلہ میں مدمقابل ہوں گی۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آخری مقابلہ ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن چمپئن شپ میں کھیلا گیا تھا اور یہ مقابلہ نیپال میں منعقد ہوا تھا جہاں ہندوستانی ٹیم نے پڑوسی ملک کو 1-0 سے شکست دی تھی۔ ہندوستان کے دورے اور یہاں میزبان ٹیم کے خلاف دو مقابلوں میں بہتر مظاہروں کے لئے پاکستانی ٹیم کا 5 اگسٹ کو لاہور میں تربیتی کیمپ کا آغاز ہورہا ہے اور کھلاڑیوں کے ہمراہ انتظامیہ کو اُمید ہے کہ ٹیم ہندوستان کا کامیاب دورہ کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT